نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بےروزگاری۔

پاکستان میں چند عشروں سے بےروزگاری میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ تو خود ہر آنے والی حکومتوں کی ادم توجہی ہے۔ حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ایک ایسی پالیسی بنائیں جس سے ملک ترقی کرے۔ ملک میں ترقیاتی کاموں پر تو خطیر اخراجات آتے ہیں لیکن پالیسی بنانے کے لیے کسی اخراجات کی ضرورت نہیں ہوتی اس کے لیے تو صرف مختلف مکاتب فکر (خیالات) کے لوگوں کو ساتھ بٹھا کر سوچ بچار کے بعد ایسے قوانین بنائے جاتے ہیں جس میں سرمایہ دار عوام کاروبار اور کارخانے لگاتے ہیں اور ایک بہت بڑی تعداد میں موجود محنت کش عوام کو ان کاروبار اور کارخانوں میں کام کر کے روزگار ملتا ہے۔ امریکہ، برطانیہ، چائنہ اور دبئی جیسے ترقی یافتہ قوموں نے ایسی ہی پالیسیاں بنا کر ترقی کی ہے جس میں عوام ہی سرمایہ لگاتے ہیں اور عوام ہی روزگار حاصل کرتے ہیں۔
ہماری نوجوان نسل ادم تحافظ کا شکار ہے۔ یہ نوجوان بہتر مستقبل کے لئے اسکولوں، کالجوں اور یونیوورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے تعلیم کے بغیر ہی ڈگریاں لے آتے ہیں جس کی وجہ خامیوں سے بھرپور ہمارا تعلیمی نظام ہے۔ یہ نوجوان جب ڈگریاں ہاتھ میں لے کر روزگار کی  تلاش میں مختلف اداروں کا رخ کرتے ہیں تو انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بےروزگاری کی دوسری سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارا تعلیمی نصاب موجودہ         نوکریوں کی ضرورت کے مطابق نہیں ہے۔ Labour Market
بےروزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے نوجوانوں کو اپنا مستقبل واضع نہیں۔ انہیں کیا کرنا چاھئے؟ بہتر مستقبل کے لئے کونسا شعبہ اختیار کریں؟ کونسا پیشعہ اختیار کریں؟
یہ بات تو طے ہے کہ نوجوان نسل کو ان مسائل سے نمٹنے کے لئے خود ہی کوشش کرنی ہوگی۔ اس فورم میں اپنی مددآپ کے طور پر ہم ان جیسے اور بھی بہت سے مسائل پر بات کریں گے۔ مجھے امید ہے آپ اس میں بھرپور حصہ لیں گے۔
شکریہ،

Comments

Popular posts from this blog

الیکٹریشن کی نوکری کے لئے انٹرویو کی تیاری کیسے کریں؟

الیکٹریشن بنے کے لئے سب سے پہلے ان باتوں کا خیال رکھیں:

WIRE AND CABLE