الیکٹریشن بنے کے لئے سب سے پہلے ان باتوں کا خیال رکھیں:


الیکٹریشن بنے کے لئے سب سے پہلے ان باتوں کا خیال رکھیں:

اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ الیکٹریکل ایک بہت بڑی فیلڈ ہے اور الیکٹریشن کا اس میں ماہر ہونا بہت مشکل ہے یہ ایک سمندر ہے۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہے یہ ایک آسان فیلڈ ہے اور اس میں آپ بہت کم وقت میں ماہر بھی بن سکتے ھیں۔ بس  اس کو سیخھتے وقت  مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔

۔ بنیادی الیکٹریکل کے اصولوں کی تعلیم

ولٹیج، کرنٹ، رزسٹنس، واٹیج اور فریکوئنسی کیا ہے۔ ان کو چیک کرنے کے لئے کون سے میٹر استعمال کئے جاتے ہیں اور ان کو کس طرح چیک کیا جاتاہے۔


۔ الیکٹریشن کی اقسام میں سے انتخاب اور اس سے متعلق پڑھائی

سب سے پہلے اس بات کا جان لینا ضروری ہے کہ الیکٹریشن کی کتنی اقسام ہوتی ہیں۔
کارخانوں میں مشینوں پر کام کرنے والے الیکٹریشن کو انڈسٹریل الیکٹریشن کہتے ہیں۔
بلڈنگ ، گھروں اور آفس کی وائرنگ کرنے والے الیکٹریشن کو بلڈنگ الیکٹریشن کہتے
  ہیں۔ گاڑیوں کی وائرنگ کرنے والے الیکٹریشن کو آٹو الیکٹریشن کہتے ہیں۔ پانی کے جہازوں کی وائرنگ کرنے والے الیکٹریشن کو میرین الیکٹریشن کہتے ہیں۔ یہ سب انڈسٹریل الیکٹریشن، بلڈنگ الیکٹریشن، آٹو الیکٹریشن اور میرین الیکٹریشن ایک دوسرے سے بہت مختلف ہوتے ہیں ان کے الیکٹریکل سیمبلز، الیکٹریکل ڈرائنگ، کام ، کام کے ماحول اور کام کا تجربہ۔ ان ہی بنیادوں پر الیکٹریشن کل انتخاب کیا جاتا ہے۔ آپ کو چاہئے کہ سب سے پہلے اس بات کا تعین کرلیں کہ آپ کو کونسا الیکٹریشن بننا ہے پھر اس ہی سے متعلق پڑھائی کرلیں اس طرح آپ کے لئے آسان ہو گا۔


۔ کام  کےحساب سے الیکٹریکل کی اشیا اور اوزاروں کی پہچان اور ان کا استعمال

بلڈنگ الیکٹریشن کے لئے کچھ مختلف اشیا اور اوزار استعمال ہوتے ہیں۔ انڈسٹریل الیکٹریشن کے لئے کچھ مختلف اشیا اور اوزار استعمال ہوتے ہیں۔ آٹو الیکٹریشن کے لئے کچھ مختلف اشیا اور اوزار استعمال ہوتے ہیں۔ آپ کو ان میں فرق کو سمجھتے ہوئے ان ہی اشیا اور اوزاروں کا انتخاب کرنا ہوگا جس الیکٹریشن کا آپ نے انتخاب کیا ہے۔

ان باتوں کا خیال رکھتے ہوئے آپ اپنی تربیت اور اسٹیڈی کریں اور صرف ایک ہی فیلڈ کا انتخاب کریں۔ اس طرح آپ کم وقت میں ایک ماہر الیکٹریشن بن سکتے ہيں۔ آپ کی ایک پہچان ہوگی اور آپ کس بھی جاب کے انٹرویو میں کامیاب بھی ہو سکیں گے۔

اللہ آپ کوکامیاب کرے ۔ آمین

شاکر علی عباسی  

Comments

Popular posts from this blog

الیکٹریشن کی نوکری کے لئے انٹرویو کی تیاری کیسے کریں؟

WIRE AND CABLE