الیکٹریشن کی نوکری کے لئے انٹرویو کی تیاری کیسے کریں؟
الیکٹریشن کی نوکری کے لئے انٹرویو کی تیاری کیسے کریں؟
سب سے پہلے اس بات کا جان لینا ضروری ہے کہ الیکٹریشن کی
کتنی اقسام ہوتی ہیں۔
کارخانوں میں مشینوں پر کام کرنے والے الیکٹریشن کو
انڈسٹریل الیکٹریشن کہتے ہیں۔
بلڈنگ ، گھروں اور آفس کی وائرنگ کرنے والے الیکٹریشن کو
بلڈنگ الیکٹریشن کہتے
ہیں۔ گاڑیوں کی
وائرنگ کرنے والے الیکٹریشن کو آٹو الیکٹریشن کہتے ہیں۔ پانی کے جہازوں کی وائرنگ
کرنے والے الیکٹریشن کو میرین الیکٹریشن کہتے ہیں۔ یہ سب انڈسٹریل الیکٹریشن،
بلڈنگ الیکٹریشن، آٹو الیکٹریشن اور میرین الیکٹریشن ایک دوسرے سے بہت مختلف ہوتے
ہیں ان کے الیکٹریکل سیمبلز، الیکٹریکل ڈرائنگ، کام ، کام کے ماحول اور کام کا
تجربہ۔ ان ہی بنیادوں پر الیکٹریشن کل انتخاب کیا جاتا ہے۔ آپ کو یہ بات اچھی طرح
سوچنا چاھئے کہ آپ جس نوکری کے انٹرویو کے لئے جارھے کیا آپ وہ ہی الیکٹریشن ہیں اگر
آپ اپنی تعلیم، کام اور تجربے سے ہٹ کے کوشش کریں گے تو یہ وقت اور پیسے کا ضیائع
ہو گا۔
الیکٹریشن کے انٹرویو میں ایک اچھے الیکٹریشن کے انتخاب کے
لئے مندرجہ ذیل عوامل کا خیال رکھا جاتا ہے۔
1۔ اچھی صیحت:
الیکٹریشن کا کام بہت محنت کا ہے اس کے لئے جسمانی طور پر صیحت مند ہونا بہت ضروری ہے۔ کوئی بھی
کمپنی یہ نہی چاھے گی کہ جس الیکٹریشن کا وہ انتخاب کرے اس کے میڈیکل پر خرچہ کرے۔
الیکٹریشن چاھے کتنا ہی قابل کیوں نہ ہو اچھی صیحت نہ ہونے پر اس کا انتخاب نہیں
ہوگا۔
الیکٹریشن کو چاھئے کہ جب انٹرویو کے لئے کمرے میں داخل ہوں
تو بال بنے ہوں، منہ صاف اور دھلا ہو، کپڑے جو بھی ہوں صاف ہوں اور اپنی مضبوط چال سے اپنی صیحت مند ہونے کا ثبوت دیں۔
اپنی اونچی، مضبوط اور ادب والی آواز سے ذھنی طور پر صیحت مند ہونے کا مظاہرہ کریں۔
یاد رکھیں آپ کا کام ، تجربہ تو بعد کی بات ہے جب آپ کمرے میں داخل ہوتے ہیں تو ان
چیزوں کو پہلے چیک کرلیا جاتا ہے اس کے بعد اگر آپ کتنے ہی اچھے الیکٹریشن کیوں نہ
ہوں آپ کی سلیکشن نہیں ہوگی۔
2۔ بیسک الیکٹریکل:
اس کے لئے پہلے بنیادی سوالات پوچھے جاتے ہیں اور یہ چیک
کیا جاتا ہے کہ الیکٹریشن الیکٹریکل کی بیسک تھیوری سے واقف ہے کہ نہیں۔ اس کا
مقصد یہ ہوتا ہے کہ دنیا میں بہت تیزی سے ترقی ہو رہی ہے اگر بیسک تھیوری اچھی
ہوگی تو ہی نئے الیکٹریکل سسٹم میں کام کیا جاسکتاہے اور ایسے الیکٹریشن میں یہ صلاحیت
ہوتی ہے کہ اگر اس کو کسی نئے سسٹم کے بارے میں سمجھایا جائے تو وہ سمجھ جائے اور
کمپنی کے سینئیر کو کوئی نیا کام سمجھانا آسان ہو۔
3۔ مخصوص کام کا کورس اور سرٹیفکیٹ:
جس الیکٹریشن کی ضرورت ہوتی ہے اس کے لئے اس کے پاس کورس کا
ہونا ضروری ہے جس سے اس بات کا بتا چلتا ہے اس کے پاس کام کی تھیوریٹکل نالج ہے
اور وہ اپنے کام کو کرنے سے پہلے کافی معلومات رکھتا ہے۔
4۔ کام کا تجربہ اور تجربہ کا سرٹیفکیٹ:
سلیکشن میں اس بات کو بہت ذیادھ اہمیت دی جاتی ہے کہ جس
الیکٹریشن کی ضرورت ہے اس کو اس کام کا اور کام کے ماحول کا پتا ہو اور اس کا
تجربہ کا سرٹیفکیٹ بھی ہو۔
کام کے تجربہ کو چیک کرنے کے لئے انٹرویو کے دوران ٹیبل پر
کچھ الیکٹریکل کی اشیاء رکھی ہوتی ہیں اور اس کی پہچان کے لئے سوالات پوچھے جاتے
ہیں۔ الیکٹریشن کو جاھئے کہ وہ کام کے دوران فٹنگ اور ٹولز کے صحیع نام لینے کی عادت
ڈالیں۔
ان چار باتوں کا خیال رکھیں اور ان کی تیاری کریں۔ ان میں
سے کوئی بھی ایک نہ ہونے سے آپ کی سلیکشن نہیں ہوگی۔
اگر آپ کے پاس الیکٹریکل کی کوئی بھی ڈگری ہے تو اس ڈگری سے
آپ نوکری کے انٹرویو کے لۓ تو قابل ہیں لیکن نوکری کے لئے نہیں۔ نوکری کے لۓ آپ کو
ڈگری کے بعد سیلف اسٹیڈی کرنا پڑے گی۔
شاکر علی عباسی
Comments
Post a Comment